12 جولائی 2013 - 19:30
نریندر مودی کے بیان پر جاری رد عمل

ہندوستان کی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کے متنازعہ بیان پر اس ملک کے سیاسی حلقوں اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کے متنازعہ بیان پر اس ملک کے سیاسی حلقوں اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل  کا سلسلہ جاری ہے۔کانگریس، سماجوادی، اور جنتادل یو نیز کمیونسٹ پارٹی سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ان رہنما‎ؤں نے نریندر مودی کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیان سے ہندوستان میں پرامن باہمی بقاء کے عمل کو سخت دھچکا  لگا ہے جس سے ہندوستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی۔ نریندر مودی کے متنازعہ بیان کے بعد بی جے پی، دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گجرات فسادات اور مسلمانوں کا موازنہ کسی جانور سے کئے جانے پر ہندوستان کی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندر مودی کا متنازعہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب بی جے پی اپنے ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں انھیں نامزد وزیراعظم کی حیثیت سے متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲